اسلام آباد(خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران اور بشری کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ان کی اہل خانہ سے ملاقا توں،عمران کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 15 دنوں میں عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت نے واضح کیا کہ بانی کی بیٹوں سے واٹس ایپ کال کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال پر یہ ساری سہولیات معطل کی جا سکیں گی۔ عدالت نے بانی کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ واک کی اجازت،جیل اخبارات، میگزین اور مطالعے کے لئے کتب کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تنہائی میں نہ رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ان کے آئینی، قانونی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...