فوربز نئی فہرست،ایلون مسک2480کھرب روپے کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص

02 ستمبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) فوربز کی نئی فہرست، ایلون مسک2480کھرب روپے (892ارب ڈالر) کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص، 10امیر ترین افراد کی مجموعی دولت7784کھرب روپے (2.8 ٹریلین ڈالر )،مسک اثاثوں میں ایک ماہ کے دوران 562 کھرب روپے(202 ارب ڈالر)اضافہ ہوا،لیری پیج دوسرے ، بیزوس تیسرے، سرگئی برن چوتھےنمبر پر، ممائیکل ڈیل، زکربرگ اور لیری ایلیسن بھی ٹاپ 10میں شامل،برنارڈ آرنو اور وارن بفٹ ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے،اسپین کے امینسیو اورٹیگا سرفہرست 10 افرادمیں واحد غیر امریکی فردہیں۔