پنجاب اسمبلی، 16سال سے کم عمربچوں کےسوشل میڈیااستعمال پر پابندی کی قراردادمنظور

02 ستمبر ، 2026

لاہور(نمائندہ خصوصی،خبر نگار)پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے اور انہیں آن لائن خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی سفارش پر مبنی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب و ایم پی اے سارہ احمد نے پیش کی۔ قرارداد میں بچوں کو سائبر ہراسانی، آن لائن جنسی استحصال اور نامناسب مواد سے تحفظ فراہم کرنے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کی عمر کی مؤثر تصدیق کا نظام وضع کرنے اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ کے مقررہ معیارات پر عملدرآمد کا پابند بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔