کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی پانچویں برسی منگل کو منائی گئی

02 ستمبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)کشمیر کی جدوجہد آزادی کے اہم کردار اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کی پانچویں برسی منگل کو منائی گئی ۔سید علی گیلانی بھارتی مظالم کے خلاف توانا آواز تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی تقریباً 7 دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرنے میں گزاریں اور دو دہائیوں تک بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ یکم ستمبر 2021 کو سید علی گیلانی حیدرپورہ میں اپنے گھر میں نظر بند رہتے ہوئے انتقال کر گئے تھے، ان کے جسدِ خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا تھا۔