کراچی، حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے رابطہ کیا ہے، امید ہے کہ حکومتی ٹیم بدھ کو مذاکرات کے لئے منصورہ آئے گی ،مذاکرات بھی ہوں گے اور ہڑتال بھی ہوگی، مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے، ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، کراچی کے تاجروں نے بھی فیصلہ دے دیا ہے کہ 3ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہر صورت میں ہوگی ، حکومت کو پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنا ہو گا ،یہ اعلان انہوں نےمنگل کوگورنر ہاؤس کے باہر جاری دھرنے کے 17ویں دن کراچی تاجروں کے نمائندہ کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے، وزراء کہتے ہیں ٹیکسوں کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل موجود ہے،سرکاری حکام 1300سی سی کی گاڑیاں چلائیں تو اربوں روپے کی بچت ہو گی، سوال کیا کہ وزیروں، افسران کیلئے مفت بجلی پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا؟ حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنےکی کوشش نہیں کر رہی، آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب دھرنے دے کر فی یونٹ 16 روپے تک کم کیا، آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، بجلی کے بل آدھے کروائیں گے،دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول لیوی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...