لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جلد چینی طرز پر کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کیلئے جدید علاج متعارف کرائینگے۔ دورہ چین کا مقصد پنجاب کو اے آئی دنیا کا ہب بنانا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹروبسوں سے عوام کو سفر کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ ڈی جی خان سمیت دیگر شہروں میں روڈز، ڈرینج،واٹرسپلائی اور بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹس شروع ہیں۔وزیر اعلیٰ کا روڈ زسائیڈ پر ری سائیکلڈ پلاسٹک سے بنے ڈرین کَور لگانے کا حکم، ہر شہر کے داخلی راستوں کے اطراف سرسبز گراسی پلاٹ پر شہر کا نام آویزاں کرنے کی ہدایت۔وزیر اعلیٰ مریم سے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری، صلاح الدین خان شامل تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، امن وامان اور درپیش عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان صوبائی اسمبلی کو حلقے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم کو کامیاب دورہ چین پر مبارکبادپیش کی اور ڈی جی خان الیکٹروبس سروس شروع کرانے پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈی جی خان میں الیکٹروبس سروس گیم چینجر منصوبہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے عوام الیکٹروبس سروس کے اجراء پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...