فنانس ایکٹ 2026، الیکٹرانک نظام نہ نصب کرنے پر10لاکھ جرمانہ ہوگا

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27: الیکٹرانک ٹیکس نظام نصب نہ کرنے پر پہلی خلاف ورزی پر10لاکھ روپے جرمانہ، ٹیکس معلومات کے الیکٹرانک نظام میں ردوبدل، غیر فعال یا استعمال سے گریز پر بھاری جرمانے مقرر۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت ٹیکس واجبات سے متعلق معلومات محفوظ کرنے اور ان تک رسائی کیلئے بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ الیکٹرانک نظام کی تنصیب یا استعمال میں ناکامی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ قانون کے مطابق اگر کوئی شخص سیکشن 174 کی ذیلی شق (5) کے تحت مقرر کردہ نوعیت اور تفصیل کے الیکٹرانک وسیلے کو مقررہ مدت میں نصب نہ کرے، یا نصب کرنے کے بعد اسے مقررہ طریقے سے استعمال، برقرار یا آپریٹ نہ کرے، یا اس میں ردوبدل کرے، اسے غیر فعال کرے یا اس کے استعمال سے بچنے کی کوشش کرے تو پہلی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ہر بعد کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔