اسلام آباد ( طاہر خلیل ، نیوز رپورٹر )سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں میں 21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اورکسٹمز کے ایک سرکاری اہلکارسمیت 6 بہادرسپوت شہید ہوئےچاغی کے علاقے نوکچہ اور پشین زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں ، دہشتگردوں کی کوئٹہ تفتان شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ادھر وزیراعظم شہباز شریف،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیو ں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اوریکم ستمبرکی درمیانی شب چاغی کے علاقے نوکچہ اور ضلع پشین زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں، کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اوردھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔کسٹمز ہاؤس پر فتنہ الخوارج کاحملہ بھی ناکام بنتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیاتاہم فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ایک سرکاری اہلکار سمیت قوم کے 6 بہادر سپوت شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسٹمز ہاؤس پرحملہ دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا مظہر تھا، حملے کا مقصد کسٹمز حکام کو اپنے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا اور علاقے میں جاری مجرمانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں سہولت فراہم کرنا تھا۔
لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں عملے کی کمی کے باعث وفاقی پولیس نے 23 افسران این سی سی آئی اے...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
دبئی پاکستان امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے متحرک ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے...
کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...