کراچی (رفیق مانگٹ) نریندر مودی نے ایک بار پھر بھارتی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سونا خریدنے، بیرونِ ملک سفر اور بیرونِ ملک شادیوں سے گریز کریں، تاکہ ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ یہ اپیل انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بشکیک سے جاری ویڈیو پیغام میں کی۔ بھارتی وزیراعظم کی یہ ہدایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارت کو بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، سونے کی درآمدات میں غیر معمولی اضافے اور عالمی سطح پر توانائی کے غیر یقینی حالات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ اپریل تا جولائی کے دوران سونے کی درآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے قیمتی زرمبادلہ تیزی سے بیرونِ ملک منتقل ہو رہا ہے۔ اسی دوران جولائی میں تجارتی خسارہ تقریباً 32 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو سال کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔
لندننئے صوبوں کی بحث، صدر زرداری کے باعث صدر زرداری نے دورہ لندن مختصر کردیا،نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر...
کراچی آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی نیوی نے ایک خفیہ مگر نہایت خطرناک آپریشن کے ذریعے چار...
اسلام آبا نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی اور عاصم افتخار احمد کے نام پر...
اسلام آباد جاپان سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کےلیے ایک کروڑ 64لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، پاکستان اور جاپان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ تزویراتی منظرنامے میں پاک بحریہ کی ذمہ داریاں کئی گنا...
اسلام آباد اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ ،احسن اقبال کی...
اسلام آباد پاکستان نے قطر سے آنے والے ایل این جی کارگو کو تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے محفوظ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے عالمی اسٹاکس اور مہنگائی کے خدشات بڑھنے کی وجہ سے تیل کی قیمت 100 ڈالر ...