لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جلد چینی طرز پر کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کیلئے جدید علاج متعارف کرائینگے۔ دورہ چین کا مقصد پنجاب کو اے آئی دنیا کا ہب بنانا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں الیکٹروبسوں سے عوام کو سفر کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ ڈی جی خان سمیت دیگر شہروں میں روڈز، ڈرینج،واٹرسپلائی اور بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹس شروع ہیں۔وزیر اعلیٰ کا روڈ زسائیڈ پر ری سائیکلڈ پلاسٹک سے بنے ڈرین کَور لگانے کا حکم، ہر شہر کے داخلی راستوں کے اطراف سرسبز گراسی پلاٹ پر شہر کا نام آویزاں کرنے کی ہدایت۔وزیر اعلیٰ مریم سے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری، صلاح الدین خان شامل تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، امن وامان اور درپیش عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان صوبائی اسمبلی کو حلقے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم کو کامیاب دورہ چین پر مبارکبادپیش کی اور ڈی جی خان الیکٹروبس سروس شروع کرانے پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈی جی خان میں الیکٹروبس سروس گیم چینجر منصوبہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے عوام الیکٹروبس سروس کے اجراء پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔وزیراعلیٰ مریم کی موثر پالیسی کے تحت ڈی جی خان میں جرائم کی شرح میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ کچہ میں پہلی بار امن وامان کی صورتحال میں بہتری پنجاب میں گڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈ زسائیڈ پر ری سائیکلڈ پلاسٹک سے بنے ڈرین کور لگانے کا حکم دیا اور ہر شہر کے داخلی راستوں کے اطراف سرسبز گراسی پلاٹ پر شہر کا نام آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اون سورس پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں اون سورس ریونیو سے 20 پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔ ضلع سرگودھا میں 8، ضلع خوشاب میں 6 اور ضلع بھکر میں بھی 6 پراجیکٹ مکمل ہوں گے۔اون سورس ریونیو میں سرگودھا شہر میں 5مرکزی روڈز کی تعمیرو توسیع اور بحالی کا پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھکر میں بھی 6پراجیکٹ اون سورس ریونیو سے مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔ جی پی او چوک روڈ،ٹی ڈی اے روڈ، کلور کوٹ روڈ،منکیرہ سٹی روڈ اور دیگر روڈ شامل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور میں 6 اون سورس ریونیو پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ کتب کنال تا انڈس ہائی وے، پوسٹ آفس روڈ، آکل پور، فتح پور روڈاون سورس میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روجھان، کوٹ مٹھن، جام پور، داجل سمیت دیگر دیہی علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گھروں کے باہر غیر قانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم دیا اور دیہات میں سیوریج اور ڈرینج منصوبے ترجیحاً مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور شہر اور متعلقہ تحصیلوں کے لئے مزید ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی طلب کر لیے۔
لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں عملے کی کمی کے باعث وفاقی پولیس نے 23 افسران این سی سی آئی اے...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
دبئی پاکستان امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے متحرک ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے...
کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...