شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر، رکن سلیکشن کمیٹی

02 ستمبر ، 2026

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رکن سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر ڈالتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پرفارم نہ کر رہے ہوں تو سیریز کے مکمل ہونے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے اگر کوئی سیاسی پروپیگنڈا کیا گیا تو ملاقات کو روکا جاسکتا ہے۔ میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے مطمئن ہیں مگر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ اب بھی فیملی کا ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر یہ چیئرمین پی سی بی کا بھی فیصلہ تھا تو تب بھی سلیکشن کمیٹی کو توثیق نہیں کرنی چاہئے تھی۔چاروں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔