اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، اگست میں 11.1 فیصد ہوگئی،صرف ایک ماہ سنگل ڈیجٹ میں رہنےکے بعد پاکستان میں مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی،اگست دو ہزارچھبیس میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح گیارہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد پر پہنچ گئی ،اس سال جولائی میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ دوفیصد اور گزشتہ سال اگست میں تین اعشاریہ ایک فیصد تھی، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ۔وزارتِ خزانہ نےاگست کے لیے مہنگائی کی شرح 10 سے11 فیصد کے درمیان رہنےکا تخمینہ لگایا تھا، تاہم اصل شرح وزارت خزانہ کے تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئی، رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 کے مقابلے میں اگست 2026 کے دوران مہنگائی میں 1 اعشاریہ 19فیصد کا اضافہ ہوا ،رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست 2026 کے دوران اوسط مہنگائی بھی ڈبل ڈیجٹ میں رہی جو 10 اعشاریہ 17 فیصد رکارڈ کی گئی۔اگست میں دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں ایک اعشاریہ 6فیصد اور شہری علاقوں میں صفر اعشاریہ 91فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ کے مطابق اگست 2026 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 12 اعشاریہ 22فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 10 اعشاریہ 43فیصد رہی۔
لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں عملے کی کمی کے باعث وفاقی پولیس نے 23 افسران این سی سی آئی اے...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
دبئی پاکستان امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے متحرک ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے...
کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...