خلیجی ممالک میں پاکستانی انڈوں کی برآمد پر پابندی کا انکشاف

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ممالک میں پاکستانی انڈوں کی برآمد پر پابندی کا انکشاف،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ کے اجلاس میں پولٹری صنعت نے انکشاف کیا ہے کہ قطر، کویت اور عمان سمیت بعض خلیجی ممالک کی منفی فہرست میں پاکستانی انڈے شامل ہیں، جس کے باعث برآمدات متاثر ہورہی ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس سید حسین طارق کی زیر صدارت سیکریٹری قومی غذائی تحفظ عامر علی احمد نے کمیٹی کو لائیو اسٹاک کے شعبے اور گوشت کی برآمد سے متعلق بریفنگ دی۔ پولٹری صنعت کے نمائندوں نے کمیٹی کو بتایا کہ شعبہ مسلسل مشکلات کا شکار ہے اور ٹیکسوں کے باعث مرغی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔پولٹری صنعت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی پولٹری مصنوعات پر بھارت کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس عائد ہے، جبکہ قطر، کویت اور عمان میں پاکستانی انڈے منفی فہرست میں شامل ہیں۔انہوںے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفارتی سطح پر مداخلت کرکے پابندیاں ختم کرائی جائیں۔ سعودی عرب کے فوڈ لائسنس کے حصول میں بھی پاکستانی کمپنیوں کی مدد کی جائے۔