کراچی، حیدرآباد (نمائندہ جنگ، بیورو رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے رابطہ کیا ہے، امید ہے کہ حکومتی ٹیم بدھ کو مذاکرات کے لئے منصورہ آئے گی ،مذاکرات بھی ہوں گے اور ہڑتال بھی ہوگی، مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے، ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، کراچی کے تاجروں نے بھی فیصلہ دے دیا ہے کہ 3ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہر صورت میں ہوگی ، حکومت کو پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنا ہو گا ،یہ اعلان انہوں نےمنگل کوگورنر ہاؤس کے باہر جاری دھرنے کے 17ویں دن کراچی تاجروں کے نمائندہ کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے، وزراء کہتے ہیں ٹیکسوں کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل موجود ہے،سرکاری حکام 1300سی سی کی گاڑیاں چلائیں تو اربوں روپے کی بچت ہو گی، سوال کیا کہ وزیروں، افسران کیلئے مفت بجلی پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا؟ حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنےکی کوشش نہیں کر رہی، آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب دھرنے دے کر فی یونٹ 16 روپے تک کم کیا، آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، بجلی کے بل آدھے کروائیں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول لیوی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جلسہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں، خواتین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ شرکاء نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پٹرول لیوی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں عملے کی کمی کے باعث وفاقی پولیس نے 23 افسران این سی سی آئی اے...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
دبئی پاکستان امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے متحرک ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے...
کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...