کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کیلئے نیا خطرہ، الشباب اور حوثیوں میں گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔حوثیوں سے حاصل اسلحہ القاعدہ سے وابستہ الشباب تک پہنچانے والا مبینہ نیٹ ورک سامنے آگیا۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں اور صومالیہ میں سرگرم القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروہ الشباب کے درمیان اسلحے کی مبینہ تجارت اور تعاون نے امریکا کے لیے ایک نیا سکیورٹی چیلنج پیدا کردیا ہے۔ جبرئیل ’’ون آرمڈ‘‘ یحییٰ علی نامی صومالی شخص نے ایک ایسے نیٹ ورک میں کردار ادا کیا جس کے ذریعے یمن کے حوثیوں سے فوجی نوعیت کے ہتھیار خرید کر انہیں صومالیہ میں الشباب تک پہنچایا جاتا تھا۔ جبرئیل نے یہ اسلحہ صومالی حکومت کے خلاف لڑنے والے الشباب کو فراہم کیا، جبکہ دونوں گروہوں کے درمیان رابطے میں ایک اسلحہ ڈیلر نے اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں اور الشباب کے درمیان بڑھتے روابط سے خلیج عدن اور بحیرہ احمر کے اطراف پہلے سے موجود سکیورٹی خطرات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس خطے سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کا اہم راستہ گزرتا ہے، اس لیے دونوں شدت پسند گروہوں کے درمیان ممکنہ اسلحہ تعاون امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک نیا اور پیچیدہ خطرہ بن سکتا ہے۔
لندننئے صوبوں کی بحث، صدر زرداری کے باعث صدر زرداری نے دورہ لندن مختصر کردیا،نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر...
کراچی آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی نیوی نے ایک خفیہ مگر نہایت خطرناک آپریشن کے ذریعے چار...
اسلام آبا نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی اور عاصم افتخار احمد کے نام پر...
اسلام آباد جاپان سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کےلیے ایک کروڑ 64لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، پاکستان اور جاپان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ تزویراتی منظرنامے میں پاک بحریہ کی ذمہ داریاں کئی گنا...
اسلام آباد اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ ،احسن اقبال کی...
اسلام آباد پاکستان نے قطر سے آنے والے ایل این جی کارگو کو تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے محفوظ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے عالمی اسٹاکس اور مہنگائی کے خدشات بڑھنے کی وجہ سے تیل کی قیمت 100 ڈالر ...