کراچی (نیوزڈیسک) امریکا میں نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر میں پیر کے روز ایک خاتون حملہ آور نے چاقو کے وار سے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ معمر شہری کو زخمی کردیا،ملزمہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئیں جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اسے ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا تھا ،ہلاک خاتون کی شناخت 32 سالہ ایرن پیاسنٹی کے نام سے ہوئی ہے جو بینک آف امریکا کی نائب صدر تھیں،پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ملزمہ کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔نیویارک میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ این وائی پی ڈی اس معاملے کی اندرونی تحقیقات کرے گی اور باڈی وورن کیمرے کی فوٹیج عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔ٹائمز اسکوائر میں کام کرنے والے ایک عینی شاہد (کلائیڈ بینجمن) نے علاقے میں ذہنی صحت کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ذہنی صحت کی خرابی ایک بڑی وبا کی صورت اختیار کر چکی ہے جس پر جلد از جلد قابو پانا ضروری ہے۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت 39سالہ پامیلا سسینروس کےنام سے ہوئی ہے جو کوئنز کی رہائشی ہے۔
لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں عملے کی کمی کے باعث وفاقی پولیس نے 23 افسران این سی سی آئی اے...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
دبئی پاکستان امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے متحرک ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے...
کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...