اسلام آباد (مہتاب حیدر)ٹیکس پالیسی آفس کے ڈی جی ڈاکٹر نجیب احمد میمن فوری طور پر مستعفی، وزارتِ خزانہ نے پرکشش تنخواہ پر ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس کا اشتہار جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کے ماتحت قائم کیے گئے خاصے زیر بحث ٹیکس پالیسی آفس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجیب احمد میمن نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے اسلام آباد کے دورے سے ٹھیک پہلے، جو غالباً اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے، یہ اہم عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس کے اس عہدے کے لیے پرکشش اسپیشل پروفیشنل پے سکیلز (SPPS-1) کی پیشکش کے ساتھ اشتہار جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کرکے ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس ڈاکٹر نجیب احمد میمن کے بارے میں استفسار کیا گیا تو ترجمان نے بتایا کہ وہ بطور ڈی جی ٹی پی او مزید خدمات انجام نہیں دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نجیب احمد میمن نے ٹی پی او کے ڈی جی کی حیثیت سے کنٹریکٹ پر تعیناتی سے قبل ہی قبل از وقت ریٹائرمنٹ حاصل کر لی تھی۔ ڈاکٹر نجیب احمد میمن کو وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے 24 اکتوبر 2025 کو وزارتِ خزانہ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکس پالیسی آفس مقرر کیا گیا تھا۔اس رپورٹر نے ڈاکٹر نجیب احمد میمن کو ان کا موقف جاننے کے لیے پیغام بھیجا لیکن اس رپورٹ کے فائل ہونے تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ وزارتِ خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس میں ایس پی پی ایس-1 اسکیل پر ایک اور اہم عہدے، ایڈوائزر، کا بھی اشتہار دیا ہے۔ اس عہدے پر تعینات شخص وزیر خزانہ اور وزارتِ خزانہ کو ٹیکس پالیسی سے متعلق اہم اسٹریٹجک امور اور ٹیکس سے متعلق ملکی و بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی نئی پیش رفت کے بارے میں مشاورت فراہم کرے گا۔
لندننئے صوبوں کی بحث، صدر زرداری کے باعث صدر زرداری نے دورہ لندن مختصر کردیا،نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر...
کراچی آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی نیوی نے ایک خفیہ مگر نہایت خطرناک آپریشن کے ذریعے چار...
اسلام آبا نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی اور عاصم افتخار احمد کے نام پر...
اسلام آباد جاپان سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کےلیے ایک کروڑ 64لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، پاکستان اور جاپان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ تزویراتی منظرنامے میں پاک بحریہ کی ذمہ داریاں کئی گنا...
اسلام آباد اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ ،احسن اقبال کی...
اسلام آباد پاکستان نے قطر سے آنے والے ایل این جی کارگو کو تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے محفوظ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے عالمی اسٹاکس اور مہنگائی کے خدشات بڑھنے کی وجہ سے تیل کی قیمت 100 ڈالر ...