ملازم کو سنے بغیر اسکے خلاف فیصلہ انصاف کے اصولوں کے منافی ،لاہور ہائیکورٹ

02 ستمبر ، 2026

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا محکمہ جنگلات کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازم کا حق بحال کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ ملازم کو سنے بغیر اسکے خلاف فیصلہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، ملازم کو حاصل شدہ قانونی حقوق بعد ازاں واپس نہیں لیے جا سکتے ہیں، درخواست گزار محمد اکرام نے طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کے محکمہ جنگلات کے فیصلے کو لاہور پاکستان میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ریٹائرمنٹ کے حکم پر عمل درآمد کے بعد درخواست گزار کے حق میں متعدد قانونی نتائج پیدا ہوچکے تھے اس لیے محکمہ بعد میں اپنا فیصلہ واپس لے کر حاصل شدہ حقوق ختم نہیں کرسکتا تھا۔