اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27: الیکٹرانک ٹیکس نظام نصب نہ کرنے پر پہلی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ، ٹیکس معلومات کے الیکٹرانک نظام میں ردوبدل، غیر فعال یا استعمال سے گریز پر بھاری جرمانے مقرر۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت ٹیکس واجبات سے متعلق معلومات محفوظ کرنے اور ان تک رسائی کیلئے بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ الیکٹرانک نظام کی تنصیب یا استعمال میں ناکامی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ قانون کے مطابق اگر کوئی شخص سیکشن 174 کی ذیلی شق (5) کے تحت مقرر کردہ نوعیت اور تفصیل کے الیکٹرانک وسیلے کو مقررہ مدت میں نصب نہ کرے، یا نصب کرنے کے بعد اسے مقررہ طریقے سے استعمال، برقرار یا آپریٹ نہ کرے، یا اس میں ردوبدل کرے، اسے غیر فعال کرے یا اس کے استعمال سے بچنے کی کوشش کرے تو پہلی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ہر بعد کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
لندننئے صوبوں کی بحث، صدر زرداری کے باعث صدر زرداری نے دورہ لندن مختصر کردیا،نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر...
کراچی آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی نیوی نے ایک خفیہ مگر نہایت خطرناک آپریشن کے ذریعے چار...
اسلام آبا نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی اور عاصم افتخار احمد کے نام پر...
اسلام آباد جاپان سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کےلیے ایک کروڑ 64لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، پاکستان اور جاپان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ تزویراتی منظرنامے میں پاک بحریہ کی ذمہ داریاں کئی گنا...
اسلام آباد اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ ،احسن اقبال کی...
اسلام آباد پاکستان نے قطر سے آنے والے ایل این جی کارگو کو تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے محفوظ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے عالمی اسٹاکس اور مہنگائی کے خدشات بڑھنے کی وجہ سے تیل کی قیمت 100 ڈالر ...