اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مناسب حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے جدت پسندی کو فروغ دینے والے ذمہ دار، شفاف اور منظم ڈیجیٹل اثاثوں کے نظام کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب سے ملاقات میں کہی۔ بلال بن ثاقب نے وزیر خزانہ کو اپنے حالیہ دورہ ہانگ کانگ اور وہاں ہونے والی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بلال بن ثاقب نے وزیر خزانہ کو ہانگ کانگ کے پالیسی سازوں اور متعلقہ اداروں بشمول فنانشل سروسز اینڈ ٹریژری بیورو، ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی اور سکیورٹیز اینڈ فیوچرز کمیشن کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے لیے موزوں معلومات کے تبادلے، تجربات اور کامیاب کاروباری ماڈلز پر غور کیا گیا۔چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر خزانہ کو ہانگ کانگ کے پالیسی سازوں کے ساتھ بات چیت کے دوران سامنے آنے والے اہم نکات اور تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے ابھرتے ہوئے نظام کے لیے ان کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات، ٹوکنائزیشن اور ادارہ جاتی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے بریفنگ کو سراہا اور ایسے ذمہ دار، شفاف اور منظم ڈیجیٹل اثاثوں کے نظام کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو مناسب حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے جدت پسندی کو فروغ دے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی پالیسی سازوں اور اداروں کے ساتھ رابطوں کی کوششوں کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان روابط کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسے عملی طریقے اور مواقع تلاش کیے جائیں جو پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں۔
لندننئے صوبوں کی بحث، صدر زرداری کے باعث صدر زرداری نے دورہ لندن مختصر کردیا،نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر...
کراچی آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی نیوی نے ایک خفیہ مگر نہایت خطرناک آپریشن کے ذریعے چار...
اسلام آبا نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی اور عاصم افتخار احمد کے نام پر...
اسلام آباد جاپان سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کےلیے ایک کروڑ 64لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، پاکستان اور جاپان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ تزویراتی منظرنامے میں پاک بحریہ کی ذمہ داریاں کئی گنا...
اسلام آباد اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ ،احسن اقبال کی...
اسلام آباد پاکستان نے قطر سے آنے والے ایل این جی کارگو کو تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے محفوظ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے عالمی اسٹاکس اور مہنگائی کے خدشات بڑھنے کی وجہ سے تیل کی قیمت 100 ڈالر ...