عمران سے کسی فیملی ممبر اور پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی

02 ستمبر ، 2026

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،نمائندہ جنگ) عمران خان سے کسی فیملی ممبر اور پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی ،منگل کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کادن تھا ،ان سے ملنے کے لئے ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان ،نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان اڈیالہ روڈ پہنچیں جہاں انہیں فیکٹری ناکے پر روک لیاگیا، جب کہ بیرسٹر گوہر خان ، ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی،خالد یوسف چودھری،علی زمان ،خواجہ فاروق احمد کوداہگل ناکے اورسلمان اکرم راجہ،شاہد خٹک،فتح اللہ برکی کو فیکٹری ناکے پر پولیس نے روک لیا،جیل انتظامیہ کی جانب سے کسی کو بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔