وفاقی حکومت نے 11ماہ میں آئی پی پیز کو 29کھرب 35ارب روپے ادا کیے

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب 35 ارب روپے ادا کیے۔وزارت توانائی نے گزشتہ مالی سال میں آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں ،11 ماہ میں آئی پی پیز کو انرجی پیمنٹس کی مد میں 11 کھرب 68 ارب ادائیگیاں کی گئیں جبکہ 11 ماہ میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 15 کھرب 65 ارب ادائیگی کی گئی۔