سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، تلخ کلامی، 6 بل منظور

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، تلخ کلامی، 6 بل منظور ،وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیف اللہ ابڑو کے درمیان گرما گرمی، وزیر مملکت نے تمام ترمیمی بلوں کی مخالفت کی ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے صارفین کے تحفظ، ڈاکٹرز فیس اور اخراجات، سینیٹر بشری انجم بٹ کے بل ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل، انسداد عصمت دری، گھریلو ملازمین کے تحفظ، انسداد تیزاب گردی،ایل پی جی سے بچاؤ پر تفصیلی غور کیا گیا، قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کمیٹی روم میں منعقد ہوا،وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیف اللہ ابڑو کے درمیان گرما گرمی، وزیر مملکت طلال چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کی رائے کے مطابق تمام ترمیمی بلوں کی مخالفت کی کہ ان جرائم پر قوانین پہلے سے موجود ہیں، عمل درآمد پر توجہ کی ضرورت ہے تاہم ان کی ایک نہ چلی اور ترمیمی بل منظور ہوتے گئے، ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نے ذیلی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ایف بی آر گودام سے سگریٹ چوری پر بریفننگ دی، چیئرمین کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے طلال چوہدری کو کمیٹی کے مشاہدات وزیر اعظم تک پہنچانے کی ہدایت کی کمیٹی نے سینیٹر بشری انجم بٹ کا اینٹی ریپ انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، ریپ کے کم عمر ملزمان کو ضمانت کا حق ختم ہونا چاہیے، وزیر مملکت طلال چوہدری نے اینٹی ریپ بل کی مخالفت اس بل پر صوبوں سے رائے پر زور دیا،سینیٹر ثمینہ احسان نے کہا کہ ریپ کے ملزمان کو کوڑے لگنے چاہئے اور ان کو چوک میں ٹانگ کر سزا دینی چاہئے، سینیٹر سرمد علی بل پر ووٹنگ کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا، اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان کا کرمنل لاء ترمیمی بل اور سینیٹر عبدلقادر کا کرمنل لاء ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا، سینیٹ داخلہ کمیٹی اجلاس میں وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیف اللہ ابڑو کے درمیان گرما گرمی ،طلال چوہدری نے کہا کہ ہم یہاں پر کسی کا چہرہ دیکھ کر قانون سازی نہیں کرتے، میں آپکا ملازم نہیں ہوں قانون کے مطابق بات ہو گی۔