لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گزشتہ روز (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کا خیر مقدم کیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اے ڈی بی کے نائب صدر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن اور سپیڈ کو سراہا۔ ملاقات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال پرایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم“ کے انعقاد پراے ڈی بی سے اظہار تشکرکیا۔ ملاقات میں نرسنگ تعلیم، اسکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام اورکسانوں کو زرعی مشینری کے لیے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیرعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ اگلے سال تک اے ڈی بی کی معاونت سے مزیددو ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ہیلتھ پراجیکٹس ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کی سہولت کے لئے جلد مکمل کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے یوم فضائیہ پر پاکستان ائیر فورس کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شاہینوں اور جانبازوں کو سلام بھی پیش کیا۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...