صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام قومی مسئلہ، مخالفت نہیں ہونی چاہیے، خواجہ آصف

08 ستمبر ، 2026

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے، اس میں کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔میرے پاس انتظامی یونٹس سے متعلق ابھی کوئی معلومات نہیں، یہ اچھی بات ہے کہ اسلام آباد میں ایک آزاد ادارہ قائم کیا جائے جسے آپ اسمبلی بھی کہ سکتے ہیں، اسکو صوبائی حکومت یا پھر کیپیٹل کی حکومت بھی کہ سکتے ہیں اور یہ چیز دنیا کے بہت سے دارالحکومت میں موجود ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت جماعت اس پر کوئی بات ہوئی ہو تو اسکا مجھے علم نہیں ہے، وزیراعظم نے اس سے متعلق کوئی میٹنگ کی ہے اسکا مجھے علم نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا اگر فیڈرل میں یہ ہو رہا ہے تو یہ صوبوں کے لیے بھی حساسیت سے عاری ہو گا کہ وہ اس کو فالو کریں، اس میں کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے، افغانستان میں چند صوبے ہوتے تھے اور اب وہاں پر انہوں نے 34,35 صوبے بنا لیے ہیں۔