پرنس بہاول عباسی کا بہاولپور صوبہ بحالی تحریک شروع کرنے کا اعلان

08 ستمبر ، 2026

بہالپور( جنگ نیوز ) پرنس آف بہاولپور بہاول عباس خان عباسی نے بہاولپور صوبہ بحالی کے لیے بھرپور سیاسی و عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس عباس خان عباسی کا کہنا تھا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کی جدوجہد نئی نہیں بلکہ یہ آبائو اجداد کے دور سے جاری ہے، تاہم موجودہ حالات میں اس مطالبے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور یہ ناگزیر ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو کسی دوسرے انتظامی یونٹ میں ضم کرنے کے بجائے الگ صوبہ بنایا جائے۔