اگست سے 6 ستمبر 2026 ، بلوچستان،خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسزکی اہم کامیابیاں

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اگست سے6ستمبر 2026 تک بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسزکی اہم کامیابیاں ، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 218دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ،آپریشن ردالفتنہ3کے تحت نوشکی، واشک، مستونگ، پنجگور، سوراب، مچھ اور خضدار سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ سیکورٹی رپورٹ کےمطابق ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے ان عناصر کو بیرونی سرپرستی اورسہولت کاری حاصل ہے، جن میں بالخصوص بھارت اورافغانستان سے ملنے والی معاونت کے ناقابل تردید شواہد پاکستان دنیا کے سامنے پیش کر چکا ہے۔