تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی اور یہ تعداد کم ہو کر 77 بحری جہاز رہ گئی جبکہ حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ‘فنانشل ٹائمز کے مطابق جازان میں سعودی آرامکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایاگیا ہے‘قطرنے واضح کیا ہے کہخلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے صرف امریکا پر انحصار نہیں کرسکتے ‘خود انحصاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے‘ہرمز کا بحران جاری رہا تو دنیا کو صنعتی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے۔اماراتی صدرکے مشیر انور قرقاش کاکہنا ہے کہ تہران کے ساتھ اعتماد بحال کرنا مشکل لیکن ضروری ہے‘ایران کے ساتھ رابطہ رکھنا جغرافیائی مجبوری اور علاقائی ضرورت ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو مخاطب کرتے ہوئے متنبہکیا ہے کہ اگرہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تہران امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنائے گا‘ہم پہلے پہلے بھی یہ ثابت کر چکے ہیں‘ان امریکی اڈوں سے پوچھ لیں جو اب قابلِ استعمال نہیں رہےجبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنوبی کوریا کوخطے میں مداخلت پر خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کارروائیوں میں شرکت کے سنگین نتائج ہوں گے‘ہرمز پرایران عمان مذاکرات حتمی مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پہلی بار ایک امریکی بحری جہاز کے خلاف ایرانی ساختہ اینٹی ڈسٹرائر میزائل کا استعمال کیا ہے۔اس مخصوص میزائل نے امریکیوں کے لیے جہنم برپا کر دی اور وہ فرار ہو گئے۔ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے۔ادھرعمان نے ایرانی حملے کا نشانہ بننے والے سعودی ملکیتی آئل ٹینکر ’’سدر‘‘ کےعملے کے 16افرادکو بحفاظت نکال لیا ہے۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...