اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کر تے ہوئے واضح کیاہے کہ نام نہاد بھارتی سرکاری نقشے اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوے تنازع کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے، تنازع کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود بین الاقوامی تنازعات میں سے ایک، اسکاحتمی فیصلہ کشمیری عوام کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہونا چاہیے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند، عالمی برادری نئی دہلی کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے پر مجبور کرے، نام نہاد بھارتی سرکاری نقشوں اور یک طرفہ خود مختاری کے دعوؤں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب تنازعات میں شامل ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے جبکہ رائے شماری اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔ترجمان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سرکاری نقشوں میں مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے، نام نہاد بھارتی سرکاری نقشوں اور یک طرفہ خود مختاری کے دعوؤں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔دفترِ خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے پر مجبور کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام یقینی بنائے۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...