قوموں کی پہچان انکے عزم و حوصلے اور شجاعت سے ہوتی ہے، سربراہ پاک بحریہ

08 ستمبر ، 2026

کراچی،لاہور (نمائندہ جنگ،جنرل رپورٹر) یوم بحریہ 8 ستمبر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوموں کی پہچان ان کے جغرافیے، حجم یا وسائل سے نہیں بلکہ ان کے عزم و حوصلے اور شجاعت سے ہوتی ہے۔ 8 ستمبر 1965ء کو پاک بحریہ نے تاریخی آپریشن" سومنات" کے تحت دوارکا میں دشمن کی ساحلی ریڈار تنصیبات کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ آپریشن محض ایک کامیاب بحری کاروائی نہیں بلکہ پاک بحریہ کی جارحانہ صلاحیت، دوراندیش حکمتِ عملی اور ناقابلِ تسخیر جذبے کا عملی ثبوت تھا۔