اسلام آباد( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بحرین سمیت مختلف مشرق وسطیٰ کے ممالک سے پاکستانی کارکنوں کو نکالے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی کارکنوں کو مسالک اور فرقے کی بنیاد پر مختلف ممالک سے نکالا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک معاملہ ہے۔سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت پر بھی چیئر پرسن کا اظہار برہمی،وزارت خارجہ کی درخواست پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے پاکستانی کارکنوں کا انخلا انتہائی حساس معاملہ ہے، اس حوالے سے کمیٹی کو مکمل اور واضح بریفنگ دی جائے۔حنا ربانی کھر نے کمیٹی کو فراہم کیے جانے والے نامکمل بریف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں کو سنجیدہ لیا جائے۔ اگر متعلقہ سفارت خانے ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں تو اس بارے میں پہلے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری خارجہ نے وزیراعظم ہاؤس جانا تھا تو پہلے بتا دیا جاتا۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اچانک بتایا جائے کہ سیکرٹری خارجہ اجلاس میں نہیں آ رہے۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...