کراچی (رفیق مانگٹ)امریکی صدر ٹرمپ کی AI پوسٹوں سے امریکی سیاست میں ہلچل، ایک دن میں 37 سے زائد پوسٹس، جن میں خلا سے ایٹمی جنگ اور ایران پر حملوں کی جعلی تصاویر، جارج واشنگٹن سے ملاقات اورنیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ کرنے کی رقص کرتی ویڈیو ز شامل ہیں، ناقدین کی جانب سے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ تیز ہوگیا، ڈیموکریٹ ارکان نے ٹرمپ کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 25ویں ترمیم نافذ کریں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سیاست ایک بار پھر غیر معمولی ہلچل کی زد میں ہے، جہاں 80 سالہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ درجنوں متنازع تصاویر اور ویڈیوز نے نہ صرف سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا بلکہ ان کی ذہنی اہلیت اور منصب پر برقرار رہنے کے سوالات کو بھی نئی شدت دے دی ہے۔ اتوار کو ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اس غیر معمولی مہم نے واشنگٹن سمیت عالمی میڈیا میں ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ہے، جس کے بعد 25ویں آئینی ترمیم کے تحت انہیں عہدے سے ہٹانے کے مطالبات تیزی سے ابھر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک ہی دن میں 37 سے زائد AI سے تخلیق کردہ پوسٹس شیئر کیں۔ ان میں خلا سے ایٹمی جنگ کے آغاز، ایران پر حملوں، اور تاریخی شخصیات کے ساتھ جعلی ملاقاتوں جیسے مناظر شامل تھے، جنہیں ناقدین نے سیاسی پروپیگنڈا اور ڈیجیٹل انتشارقرار دیا۔ ٹرمپ نے اگست کے مہینے میں صرف ایک ماہ میں 1000 سے زائد پوسٹس شیئر کیں۔ اپریل کے مہینے میں صرف پانچ دن ایسے تھے جب ٹرمپ کو پوری رات کی نیند آ سکی ہو۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی مواد سازی نہ صرف عوامی رائے کو متاثر کر سکتی ہے بلکہ ریاستی بیانیے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان پوسٹس میں انتہائی غیر معمولی اور اشتعال انگیز مناظر شامل تھے، جن میں صدر ٹرمپ کو خلا سے ایٹمی جنگ شروع کرتے، روبوٹک فوج کے سامنے کھڑے ہو کر ʼانہیں ڈراؤنے خواب دو’ اور ʼوہ کبھی نہیں سوئیں گے‘ جیسے پیغامات دیتے دکھایا گیا۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...