پہلے جھیل، اب ریاست:ٹرمپ کی ’نام بدلنے‘ کی مہم میں نیو میکسیکو بھی شامل

08 ستمبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) پہلے جھیل، اب ریاست،ٹرمپ کی ’نام بدلنے‘ کی مہم میں نیو میکسیکو بھی شامل، امریکی صدر نے درجنوں سوشل میڈیا پر پوسٹس میں نام تبدیل کر کے نیو امریکا رکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ تجویز اتوار کو سوشل میڈیا پر درجنوں پوسٹس کے دوران پیش کی، جن میں ان کے حامی میمز، سیاسی مخالفین پر طنزیہ حملے اور دیگر پیغامات شامل تھے۔