لاہور (آصف محمود بٹ)پنجاب حکومت کا 200 سے زائد اسپورٹس سہولتیں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ۔موجودہ کھیلوں کے مراکز کو فعال ، نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھانے کا منصوبہ ،مریم نواز اسپورٹس سٹی سمیت نئے منصوبوں پر کام جاری۔حکام کے مطابق نجی شعبے کی شمولیت سے کھیلوں کے مراکز کی انتظامی کارکردگی بہتر ہوگی، مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کو فروغ ملے گا۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں قائم 200 سے زائد اسپورٹس سہولتوں کے انتظام و انصرام اور آپریشنز نجی شعبے کے حوالے کرنے کا منصوبہ شروع کردیا، اقدام کا مقصد پہلے سے موجود کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال، انتظامی کارکردگی بہتر اور نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ معتبر ذرائع نے “جنگ” کو بتایا کہ یہ منصوبہ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے اشتراک سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت کی کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو زیادہ فعال، مؤثر اور پائیدار بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کی سہولتوں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے جس میں عالمی معیار کے اسکواش کمپلیکسز، سوئمنگ کمپلیکسز، ٹینس اسٹیڈیمز، جمنازیمز، فٹبال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیمز سمیت مختلف کھیلوں کے مراکز شامل ہیں، تاہم ان سہولتوں میں سے متعدد اپنی مکمل استعداد کے مطابق استعمال نہیں ہو رہیں۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...