SCO اجلاس،30بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6ارب60کروڑ کی منظوری

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران سربراہان مملکت کی نقل و حرکت کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کےلیے6ارب60کروڑر روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ، ای سی سی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ مزید گاڑیوں کی ضرورت کے حوالے سے جامع اور تفصیلی جائزہ لیاجائے اور ضرورت پڑنے پر معاملہ دوبارہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے،کابینہ ڈویژن نے 12ارب60کروڑ روپے کی گرانٹ طلب کی تھی تاہم ای سی سی نے مزید ضرورت کی صورت میں دوبارہ سمری پیش کرنے کی ہدایت کی ، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا ۔،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی اس تجویز کی بھی منظوری دی کہ موجودہ انتظام کے تحت فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 30 ستمبر 2026 تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے۔