انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کا آغاز، قانون ناموس رسالت ہماری ریڈلائن، آخری دم تک پہرہ دیں گے، علمائے کرام

08 ستمبر ، 2026

چنا ب نگر(نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ39ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس روائتی جو ش و خروش سے شروع ہو گئی۔علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانونِ نامو سِ رسالت ہماری ریڈ لائن،آخری دم تک پہرہ دینگے۔ مکہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے مستقبل کیلئے نوید مسرت ہے، فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم و پاکستان کا قائدانہ کردار اہل پاکستان کیلئے باعث فخر و عزت قابل ستائش و لائق تحسین ہے،آپریشن بنیان مرصوص ومعرکہ حق وشعبان کی کامیابی پر افواج پاکستان مبارک باد کی مستحق ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں قصبوں و دور دراز علا قوں سے مجاہدین ختم نبوت و عشاقان ختم نبوت وعاشقان رسولؐ کی قافلوں کی صورت میں آمد جا ری ہے،چناب نگر کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر اورختم نبوت زندہ باد،پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی،چناب نگر کی سر زمین کو بینرز کتبوں،فلیکسزز اور خوبصورت پرچموں سے سجا دیاگیا،ختم نبوت وشمع رسالت ؐ کے پروانے دیوانہ وار کا نفرنس میں شامل، کانفرنس کی افتتاحی نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہو ا اس کے بعد حمد باری تعالیٰؐ پیش کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے پیر حبیب اللہ نقشبندی نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور قطعی عقیدہ ہے، اس عقیدے پر کوئی مصلحت، دباؤ یا سمجھوتہ ہر گز ہر گز نہیں ہو سکتا یہ ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے۔ امتِ مسلمہ اپنے نبی کریم حضرت محمد مصطفی ؐکو آخری نبی مانتی ہے اور قیامت تک اسی عقیدے پر قائم رہے گی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتشار نہیں ہونا چاہیئے ملک میں بہتری کیلئے نوجوانوں کو آگے ہو نا ہوگا، معاشرے میں ایک نمایاں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کی ضرورت ہے ملک میں شعود و آگہی بیدار رکر نے میں علما ء اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا انس اعظم نے کہا کہ اسلامیان پاکستان نے ہمیشہ عشق رسول ؐکی لازوال داستانیں رقم کی ہے،جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹرفرید احمد پراچہ نے کہا کہ ملک عزیز میں عدم استحکام پیدا کر نیوالی قوتوں سے سختی سے نبردآزما ہو نے کی ضرورت ہے،ہم ملک میں امن و امان کی فضاء کو دیکھنا چاہتے ہیں۔سابق قادیانی عرفان محمود برق نے کہا کہ میں قادیانیوں کو دعو ت اسلام دینے کیلئے آیا ہوں،سچے دین میں آجاؤ اسی میں ہی کامیابی ہے، بیرونی قوتوں کے ایجنٹ قومی وحدت و ملکی استحکام کے خلاف خوفناک سازشیں کررہے ہیں،جن کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر ونگران و منتظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ افواج پاکستان و دفاعی ادارے وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں،ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے مولانا حافظ محمد امجد نے کہا کہ مشن ختم نبوت انتہائی مبارک ترین مشن ہے،عقیدہ ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے والوں کو روکنے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے چوکیداری کا کام کرتے رہیں گے،مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے اس کی عظیم عمارت جس بنیاد پر قائم ہے آئین پاکستا ن میں منکرین کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا، تحریک منہا ج لقر آن کے رہنما مولانا مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہا کہ 1974کی قومی اسمبلی کے ممبران اور تحریک ختم نبوت کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ منکرین کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا،اس وقت کی اسمبلی کا عظیم کارنامہ ہے،مولانا قاری اعظم حسین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے جس پر اسلام کی بنیاد قائم ہے،مولانا محمد یوسف شیخوپوری نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں۔ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ سات ستمبرکے فیصلے کو امت مسلمہ کی طرف سے قومی و ملی،جذبہ سے یاد رکھا جائے گا کہ آج کا دن تاریخ کاایک یادگار دن ہے سیکولر لابیاں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے پاکستان پر حملہ آور ہو رہی ہیں،سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں قادیانیوں کی غیر قانونی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں قابل تشویش اور لمحہ فکریہ ہیں۔ حکومت پاکستان نوجوان نسل کا ایمان بچانے کیلئے ملک کے تمام تعلیم اداروں کے داخلہ فارموں میں ختم نبوت کا حلف نامہ داخل کرے۔مولانا قاری احسن رضوان عثمانی،مولانا مفتی عمار قاسمی،مولانا سلطان محمود معاویہ،قاری عبدالرحمان تبسم،محمد حنیف مغل،قاری ابوبکر صدیق مدنی،مولانا ضرار قاسمی،قاری یوسف قاسمی،مولانا سیف اللہ خالدنے کہا کہ ختم نبوت کے غیر متنازعہ اور مشترکہ مسئلہ کو فرقہ واریت سے جوڑنے کے لئے منکرین اور ان کے ایجنٹوں کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔