ہرمز کی کشیدگی: تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے عالمی اسٹاکس اور مہنگائی کے خدشات بڑھنے کی وجہ سے تیل کی قیمت 100 ڈالر (تقریباً 27730 پاکستانی روپے) کے قریب پہنچ گئی ہے؛ پاکستان سمیت دنیا بھر کی بڑی معیشتوں میں ایکویٹیز (اسٹاکس) پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مہنگائی کے خدشات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے،پاکستانی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار، انڈیکس 1692 پوائنٹس گر گیا۔