اسلام آباد (مہتاب حیدر)اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ ،احسن اقبال کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے واشنگٹن، برلن، ٹوکیو، پیرس، سیول ، نئی دہلی و دیگر حکومتی ماڈلز کا مطالعہ کیا۔کمیٹی نے مرکز اور دارالحکومت کے تعلقات کے لیے مستحکم نظام، روزمرہ شہری امور کو سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رکھنے پر زور دیا۔ بہترین کارکردگی والے دارالحکومت شفافیت، کارکردگی، شہری شرکت اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اصولوں پر متفق نظر آتے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی اور وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کام کرنے والی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے 13 بین الاقوامی دارالحکومتوں اور ان کے متعلقہ طرزِ حکمرانی کا جائزہ لیا ہے تاکہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ (ICTG) کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی جاسکے، جس میں ایک اور وفاقی اکائی قائم کرنے کا رجحان بھی شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی ایک وفاقی ضلع ہے جہاں مقامی طور پر منتخب میئر اور کونسل موجود ہیں، تاہم حتمی اختیار امریکی کانگریس کے پاس رہتا ہے، جو شہر کے بجٹ کی منظوری دیتی اور مقامی قوانین کو مسترد کرسکتی ہے۔ ضلع جائیداد، فروخت اور آمدنی پر عائد ٹیکسوں کے ذریعے محصولات جمع کرتا ہے، سخت مالی نگرانی کے تحت کام کرتا ہے اور مقامی پالیسی سازی میں شفافیت اور شہری شرکت کی مضبوط روایت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس ماڈل کی خوبیوں میں مالی اور قانونی نگرانی کی بلند سطح، مضبوط ضابطہ جاتی نظام اور عوامی سطح پر فعال شرکت شامل ہیں، جو مالی نظم و ضبط اور جوابدہی کو فروغ دیتے ہیں۔ تاہم اس کے چیلنجز میں محدود حتمی خودمختاری اور کانگریس کا کنٹرول شامل ہے، جو مقامی ترجیحات کو محدود کرسکتا ہے اور شہریوں میں جمہوری فقدان کا تاثر پیدا کرسکتا ہے۔برلن شہر اور وفاقی ریاست، دونوں کے کردار یکجا کرتا ہے۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...