موجودہ تزویراتی منظرنامے میں پاک بحریہ کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئیں، شہبا زشریف

08 ستمبر ، 2026

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ تزویراتی منظرنامے میں پاک بحریہ کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں، پاک بحریہ ہماری بین الاقوامی بحری مواصلاتی گزرگاہوں اور تجارت کیلئے اہم بحری راستوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،روایتی سلامتی کے تقاضوں سے بڑھ کر پاک بحریہ دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت اور پُرامن شناخت کے فروغ میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے،وزیراعظم نے یہ بات یومِ بحریہ پاکستان، 8 ستمبر 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔