عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ بنائے جانے کا امکان

08 ستمبر ، 2026

اسلام آبا(صالح ظافر) نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی اور عاصم افتخار احمد کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک روانگی سے قبل ان کی تقرری کا اعلان کریں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مدتِ ملازمت مکمل کررہی ہیں، جس کے بعد عاصم افتخار احمد دفتر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔عاصم افتخار احمد اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے ہیں۔دریں اثنا، آمنہ بلوچ کو مغربی ملک میں اہم سفارتی ذمہ داری دینے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت برسلز میں بطور سفیر یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں میں ان کی مؤثر سفارتی کارکردگی اور تجربے سے آئندہ بھی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔