پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، پٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول 12روپے 90پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 72پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر تک کے لیے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔