ٹرمپ کی AI پوسٹوں سے امریکی سیاست میں ہلچل، ایک دن میں 37سے زائد پوسٹس

08 ستمبر ، 2026

کراچی (رفیق مانگٹ)امریکی صدر ٹرمپ کی AI پوسٹوں سے امریکی سیاست میں ہلچل، ایک دن میں 37 سے زائد پوسٹس، جن میں خلا سے ایٹمی جنگ اور ایران پر حملوں کی جعلی تصاویر، جارج واشنگٹن سے ملاقات اورنیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ کرنے کی رقص کرتی ویڈیو ز شامل ہیں، ناقدین کی جانب سے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ تیز ہوگیا، ڈیموکریٹ ارکان نے ٹرمپ کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 25ویں ترمیم نافذ کریں۔