اسلام آباد (رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بحرین سمیت مختلف مشرق وسطیٰ کے ممالک سے پاکستانی کارکنوں کو نکالے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی کارکنوں کو مسالک اور فرقے کی بنیاد پر مختلف ممالک سے نکالا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک معاملہ ہے۔سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت پر بھی چیئر پرسن کا اظہار برہمی،وزارت خارجہ کی درخواست پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے پاکستانی کارکنوں کا انخلا انتہائی حساس معاملہ ہے، اس حوالے سے کمیٹی کو مکمل اور واضح بریفنگ دی جائے۔حنا ربانی کھر نے کمیٹی کو فراہم کیے جانے والے نامکمل بریف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں کو سنجیدہ لیا جائے۔ اگر متعلقہ سفارت خانے ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں تو اس بارے میں پہلے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری خارجہ نے وزیراعظم ہاؤس جانا تھا تو پہلے بتا دیا جاتا۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اچانک بتایا جائے کہ سیکرٹری خارجہ اجلاس میں نہیں آ رہے۔ بعد ازاںوزارت خارجہ کی درخواست پر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ سے پاکستانی کارکنوں کو نکالا جانا انتہائی حساس معاملہ ہے۔اجلاس میں متعلقہ ممالک کے سفیروں کی جانب سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور...
کراچی اینوڈیا سربراہ کے چینی خاتون سے تعلقات اور جاسوسی الزامات نے ہلچل مچادی۔ مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اسکینڈل سے...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364اور ڈویژن بنچ میں...
کوئٹہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...