اسلام آباد (رانا غلام قادر) حکومت سے مذاکرات، جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے تجاویز پیش کردیں، اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد کے احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے مذاکرات۔ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور جمعرات کو ہوگا ، اگلا مذاکراتی دور جمعرات کو ہوگا۔مذاکرات کے دوران جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر لیاقت بلوچ نے کی اور ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، امیر کے پی شمالی عنایت اللہ خان، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم موجود تھے ۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ خان وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی شامل تھے۔مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی تجاویز دی ہیں۔ حکومت نہیں چاہتی عوام پر دباؤ ڈالا جائے بلکہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے آسانیاں پیدا کرے ۔ ہم ان تجاویز کو متعلقہ محکموں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور...
کراچی اینوڈیا سربراہ کے چینی خاتون سے تعلقات اور جاسوسی الزامات نے ہلچل مچادی۔ مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اسکینڈل سے...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364اور ڈویژن بنچ میں...
کوئٹہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...