اسلام آبا (صالح ظافر) نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی اور عاصم افتخار احمد کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک روانگی سے قبل ان کی تقرری کا اعلان کریں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مدتِ ملازمت مکمل کررہی ہیں، جس کے بعد عاصم افتخار احمد دفتر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔عاصم افتخار احمد اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے ہیں۔ وہ کیریئر ڈپلومیٹ ہیں اور فرانس و تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر کے علاوہ وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ اپریل 2025 میں اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مقرر ہونے کے بعد انہوں نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی نمائندگی کی اور جولائی 2025 میں کونسل کی صدارت بھی کی۔دریں اثنا، آمنہ بلوچ کو مغربی ملک میں اہم سفارتی ذمہ داری دینے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت برسلز میں بطور سفیر یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں میں ان کی مؤثر سفارتی کارکردگی اور تجربے سے آئندہ بھی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور...
کراچی اینوڈیا سربراہ کے چینی خاتون سے تعلقات اور جاسوسی الزامات نے ہلچل مچادی۔ مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اسکینڈل سے...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364اور ڈویژن بنچ میں...
کوئٹہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...