SCO اجلاس،30بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6ارب60کروڑ کی منظوری

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران سربراہان مملکت کی نقل و حرکت کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کےلیے6ارب60کروڑر وپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ، ای سی سی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ مزید گاڑیوں کی ضرورت کے حوالے سے جامع اور تفصیلی جائزہ لیاجائے۔