تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک) گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی اور یہ تعداد کم ہو کر 77 بحری جہاز رہ گئی جبکہ حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ‘فنانشل ٹائمز کے مطابق جازان میں سعودی آرامکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایاگیا ہے‘قطرنے واضح کیا ہے کہخلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے صرف امریکا پر انحصار نہیں کرسکتے ‘خود انحصاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے‘ہرمز کا بحران جاری رہا تو دنیا کو صنعتی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے۔اماراتی صدرکے مشیر انور قرقاش کاکہنا ہے کہ تہران کے ساتھ اعتماد بحال کرنا مشکل لیکن ضروری ہے‘ایران کے ساتھ رابطہ رکھنا جغرافیائی مجبوری اور علاقائی ضرورت ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو مخاطب کرتے ہوئے متنبہکیا ہے کہ اگرہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تہران امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنائے گا‘ہم پہلے پہلے بھی یہ ثابت کر چکے ہیں‘ان امریکی اڈوں سے پوچھ لیں جو اب قابلِ استعمال نہیں رہےجبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنوبی کوریا کوخطے میں مداخلت پر خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کارروائیوں میں شرکت کے سنگین نتائج ہوں گے‘ہرمز پرایران عمان مذاکرات حتمی مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور...
کراچی اینوڈیا سربراہ کے چینی خاتون سے تعلقات اور جاسوسی الزامات نے ہلچل مچادی۔ مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اسکینڈل سے...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364اور ڈویژن بنچ میں...
کوئٹہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...