پنجاب حکومت کا 200سے زائد سپورٹس سہولتیں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ

08 ستمبر ، 2026

لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب حکومت کا 200 سے زائد اسپورٹس سہولتیں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ۔موجودہ کھیلوں کے مراکز کو فعال ، نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھانے کا منصوبہ ،مریم نواز اسپورٹس سٹی سمیت نئے منصوبوں پر کام جاری۔حکام کے مطابق نجی شعبے کی شمولیت سے کھیلوں کے مراکز کی انتظامی کارکردگی بہتر ہوگی، مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کو فروغ ملے گا۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں قائم 200 سے زائد اسپورٹس سہولتوں کے انتظام و انصرام اور آپریشنز نجی شعبے کے حوالے کرنے کا منصوبہ شروع کردیا