کراچی (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کیلئے کراچی بند کردیں، یہ سب ہمارے پائوں پکڑیں گے، سندھ کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں کہ ایک طرف بلاول خوش آمدید کرتے ہیں اور دوسری جانب راستے میں کھڈے کھودتے ہیں۔ کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی ہے اور انہوں نے ہمت سے فسطائیت کا مقابلہ کیا ہے۔ کراچی میں ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جاتا ہے، تحریک انصاف کا ماننا ہے یہ اسمبلیاں غلط طریقے سے آئی ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ پڑوسیوں سے خطرہ ہے، اس وزیراعلیٰ کی پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے، اس کا مطلب یہ کہ اس جماعت کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق افغانستان کے ساتھ معاملات بانی پی ٹی آئی کے دور میں بہتر تھے، ہم نے ان کی پالیسی پر تنقید کی تو کہتے ہیں افغانستان چلے جاؤ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بسوں اور رکشوں میں اسکول جاتا تھا، میں بانی پی ٹی آئی کا رشتے دار نہیں، نہ ارب پتی ہوں۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور...
کراچی اینوڈیا سربراہ کے چینی خاتون سے تعلقات اور جاسوسی الزامات نے ہلچل مچادی۔ مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اسکینڈل سے...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364اور ڈویژن بنچ میں...
کوئٹہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...