اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب 35ارب روپے ادا کیے۔وزارت توانائی نے گزشتہ مالی سال میں آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں ،11 ماہ میں آئی پی پیز کو انرجی پیمنٹس کی مد میں 11 کھرب 68 ارب ادائیگیاں کی گئیں جبکہ 11 ماہ میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 15 کھرب 65 ارب ادائیگی کی گئی۔وزارت توانائی نے گزشتہ مالی سال میں آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں۔جولائی 2025 سے مئی 2026 تک آئی پی پیز کو حکومت نے 29 کھرب 35 ارب 76 کروڑ قومی خزانے سے ادا کئے۔دستاویز کے مطا بق جون 2026 کا بلنگ کا عمل تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔وزارت توانائی کا موقف ہے کہ آئی پی پیز کو نیپرا کے طے شدہ نرخوں یا معاہدے سے زائد کوئی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ وزارت توانا ئی کے مطابق 11 ماہ میں بگاس سے چلنے والے پلانٹس سے 714 گیگا واٹ آور پیداوار حاصل کی گئی۔بیگاس سے چلنے والے پلانٹس کو 14 ارب 82 کروڑ ادائیگی کی گئی۔ہائڈل پاور پلانٹس کی 11 ماہ میں 34 ہزار 234 گیگا واٹ آورز پیداواررہی۔ہائیڈل پاور پلانٹس کو 375 ارب 4 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ گیس سے چلنے والے پلانٹس کی کل پیداوار 10ہزار 588 گیگا واٹ آور رہی۔ 200 ارب 84 کروڑ مجموعی ادائگیاں کی گئیں۔ درآمد شدہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس نے 12 ہزار 48 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی۔ 637 ارب 91 کروڑ ادائیگی کی گئی ۔نیوکلئیر پاور پلانٹس نے 21 ہزار 31 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی۔ 469 ارب 44 کروڑ کی مجموعی ادائیگیاں کی گئیں۔آر ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس نے 16 ہزار 97 گیگاواٹ آور بجلی پیدا کی۔ حکومت نے 527 ارب 10 کروڑ ادائیگی کی۔شمسی توانائی سے چلنے والے پلانٹس نے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 1074 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی۔ شمسی توانائی سے چلنے والے پلانٹس کو 36 ارب 51 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ونڈ پاور پلانٹس کی پیداوار 3804 گیگا واٹ رہی، حکومت نے 144 ارب 43 کروڑ ادا کئے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور...
کراچی اینوڈیا سربراہ کے چینی خاتون سے تعلقات اور جاسوسی الزامات نے ہلچل مچادی۔ مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اسکینڈل سے...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364اور ڈویژن بنچ میں...
کوئٹہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...